9 جنوری 2012 - 20:30

سونے سے مزين ايك قديمی قرآن كريم پہلی مرتبہ ملائشيا كے صوبہ «ترنگانو» میں نمائش كے لیے پيش كيا جائے گا.

ابنا: صوبہ ترنگالو كے ميوزيم انچارج نے اس خبر كے ضمن میں كہا : یہ سونے سے مزين قرآن مجيد ايك شاہكار اسلامی اثر ہے اور اسے چھ ماہ تك جاری رہنے والی اس نمائش میں منظر عام پر لايا جائے گا ۔

انہوں نے مزيد كہا : اس قرآن مجيد كی قدمت ۵۰۰ سالہ ہے اور یہ چين میں شہنشاہ مينگ كے دور حكومت سے متعلق ہے ۔

محمد يوسف نے مزيد بتايا كہ اس قرآن كريم كو عثمانی دور حكومت میں خط نسخ سے استفادہ كرتے ہوئے تحرير كيا گيا تھا اور اس كے بعد یہ قرآن كريم عالم اسلام كے ايك معروف عالم مشرقی تركستان لے آئے تھے ۔  ......../169